ژندہ قومیں اپنے اسلاف کے کارناموں کو فخر سے یاد کرتے رھتے ھیں
پشاور (آر جی اے) ژندہ قومیں اپنے اسلاف کے کارناموں کو فخر سے یاد کرتے رھتے ھیں ۔ پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم کے دور یا صحابہ کرام کے دور کی تاریخی فتوحات کو آج بھی مسلمان کا بچہ بچہ فخریہ انداز سے یاد کرتے رھتے ھیں ۔یھی وجہ ھے کہ حالیہ پاک بھارت جنگ میں افواج پاکستان کی جانب سے بھارت کو چاروں خانے چت کرکے بنںان المرسوس مشن کی کامیابی نے دنیا بھر کے عوام اور افواج کو پاک فوج نے ورطہ حیرت میں ڈال دیا۔ اس عظیم الشان فتح کے جشن کو پورے ملک کے عوام نے نھائت گرم جوشی اور شان و شوکت سے اس فتح کا جشن منایا ۔۔ سماجی تنظیم نیپان مارکس کے سربراہ امجد اسلام نے صحافیوں کو تفصیل بتاتے ھوئے کھا کہ سماجی تنظیم نیپان مارکس تعلیم ، صحت ، سپورٹس اور دیگر سماجی سرگرمیاں کرتی رھتی ھیں ۔ مشن بنیان المرسوس کی شاندار کامیابی کی خوشی میں سماجی تنظیم نیپان مارکس نے خیبر پختونخوا کے ایک سو سے زیادہ تعلیمی اداروں کے طلباء و طالبات کے درمیان ملی نغموں اور خاکوں کے مقابلے 25 ستمبر صبح گیارہ بجے بمقام نشتر حال پشاور منعقد ھونگے ۔ اور آن مقابلوں میں کامیاب ھونے والے طلباء و طالبات کو نیپان مارکس تنظیم کی جانب سے پانچ لاکھ روپے تک سکالرشپ کا اعلان بھی کیا جائیگا ۔ اس پروگرام میں صوبے کے سماجی و کاروباری شخصیات کو بھی مدعو کیا گیا ھے ۔ گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی ، صوبائ وزیر بیرسٹر محمد علی سیف متوقع مھمان خصوصی ھونگے
Recent Posts
+0123 (456) 7899
contact@example.com